جرمنی : فلم” مورٹ ڈیکائی “کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر

منگل 20 جنوری 2015 11:32

جرمنی : فلم” مورٹ ڈیکائی “کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) جرمنی میں ہالی ووڈ فلم مورٹ ڈیکائی کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر منعقد ہوا،جس میں فلمی ستاروں کی شرکت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی،جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم مورٹ ڈیکائی کی پریمیئر تقریب نے رنگ بکھیرے، ایونٹ میں اداکار جونی ڈپ اور پاؤل بیٹنی نے ریڈ کارپٹ پر واک کرکے شرکا کو محظوظ کیا،فلم کی کہانی مشہور ناول مورٹ ڈیکائی سے ماخوذ ہے جس میں مرکزی کردار جونی ڈپ نے نبھایا ہے، فلم کی کہانی چوری کی ہوئی پینٹنگ پر مبنی ہے جس کی تلاش میں آرٹ ڈیلر پنٹنگ کے اندر چھپے بینک اکاؤنٹ کے حصول کیلئے تگ ودو کرتا ہے،فلم میں پاؤل بیٹنی نے اپنی اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے ہیں، فلم رواں ہفتے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

متعلقہ عنوان :