گالف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر وڈز کا چہرے پر ویڈیو کیمرہ ٹکرانے کے نتیجے میں دانت ٹوٹ گیا

منگل 20 جنوری 2015 12:00

گالف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر وڈز کا چہرے پر ویڈیو کیمرہ ٹکرانے ..

روم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء)گالف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر وڈز کا چہرے پر ویڈیو کیمرہ ٹکرانے کے نتیجے میں دانت ٹوٹ گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر وڈز کی محبوبہ نے اٹلی میں منعقدہ 63واں عالمی الپائن سکیئنگ کپ جیتا تھا اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ٹائیگر وڈز اپنی گرل فرینڈ لینڈسی وون کو انعامی تقریب میں اپنی شرکت پر حیران کرنا چاہتے تھے۔انعای تقریب کے دوران سٹیج پر ایک ویڈیو کیمرہ مین نے دھکا دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کی اور اسی دوران اس کا کیمرہ وڈز کے منہ سے ٹکرایاان کے ایجنٹ مارک سٹینبرگ کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں وڈز کا ایک دانت ٹوٹ گیا۔