آسٹریلین اوپن جیت کر رینکنگ میں پہلا نمبر حاصل کرنے کے لیے پرامیدہوں:ماریا شراپوا

منگل 20 جنوری 2015 12:43

آسٹریلین اوپن جیت کر رینکنگ میں پہلا نمبر حاصل کرنے کے لیے پرامیدہوں:ماریا ..

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) عالمی نمبر 2روسی ٹینس اسٹار ماریاشراپوانے آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کرکے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے عزم کا اظہارکیاہے۔ ماریا شراپوا آسٹریلین اوپن میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو وہ رینکنگ میں سرفہرست ہوں گی،انھوں نے 2008میں آسٹریلین اوپن جیتاتھا۔

(جاری ہے)

ماریاشراپوانے کہا کہ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ہر کوئی کھلاڑی چاہتاہے اور اس کے لیے سخت محنت کرناپڑتی ہے،انھوں نے کہا کہ اس وقت بہت سے کھلاڑی اس پوزیشن کے امیدوارہیں ان میں سے ایک میں بھی ہوں اور اس کے لیے پرعزم ہوں لیکن اس کے لیے بہت سے میچوں میں کامیابی حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔

پانچ دفعہ کی گرینڈ سلام چمپین شراپوا آسٹریلین اوپن میں پہلے مرحلے میں کوالیفائر اور یوگینی باچارڑ کوارٹر فائنل میں ایناایوانووک سے مقابلہ ہوسکتاہے جنھیں وہ برسبین میں شکست دے چکی ہیں۔ شراپوا اور امریکی اسٹار سرینا ولیمز ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ ہیں۔