فیصل اقبال کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپردکیے جانے کا امکان

منگل 20 جنوری 2015 12:45

فیصل اقبال کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپردکیے جانے کا امکان

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء )اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کرے گی۔ پینٹاگولر کپ میں فیصل اقبال نے سندھ کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ناراض ہوکر ڈریسنگ روم سے اپنا سامان اٹھا کر گھر روانہ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

سندھ کے منیجر ظہیر احمد نے اپنی رپورٹ میں مبینہ طور پر فیصل اقبال کو واقعے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال نے کوچ توصیف احمد سے بد تمیزی کی تھی اور میڈیا میں اپنی سلیکشن کے بارے میں بیان دے کر ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی اس بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے اسے ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کرے گی جس کے سربراہ ذاکر خان ہیں۔ ڈسپلنری کمیٹی فیصل اقبال کو بلا کر اس کا موقف سنے گی اور سزا دینے یا معافی کا تعین کرے گی۔