2015ء میں ریلز ہونیوالی پہلی پاکستانی فلم ” لاہوریا تے پشوریا “ میں میرا مرکزی کردار ہے ‘ اداکارہ ثناء

منگل 20 جنوری 2015 13:01

2015ء میں ریلز ہونیوالی پہلی پاکستانی فلم ” لاہوریا تے پشوریا “ میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ 2015ء اس اعتبار سے میرے لیے خوش قسمتی کا سال ہے کہ جس میں میری فلم ریلیز ہو رہی ہے ، فلم ” لاہوریا تے پشوریا “ کافی عرصہ قبل مکمل ہو چکی تھی مگر بعض وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش میں تاخیر ہو گئی تھی مگر خوشی کی بات ہے کہ 2015ء میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم میں میرا مرکزی کردار ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں میرا شان ، لیلیٰ اور ارباز خان کے بنیادی کردار ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم شائقین کے معیار پر پورا اترے گی اور اس کی کامیابی سے فلمسازی کا مثبت رحجان پیدا ہو گا ۔ثناء نے کہا کہ بہت جلد ان کے زیر تکمیل پراجیکٹ مختلف ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :