دہشت گردوں کی مبینہ معاونت کرنیو الے گرفتار نادرا کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی نشاندہی پرمزید 4افغانی گرفتار

منگل 20 جنوری 2015 13:10

دہشت گردوں کی مبینہ معاونت کرنیو الے گرفتار نادرا کے ڈیٹا انٹری آپریٹر ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) دہشت گردوں کی مبینہ معاونت کرنیو الے گرفتار نادرا کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی نشاندہی پرمزید 4افغانیوں کو گرفتارکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارواء ی کرتے ہوئے کاموکی میں تعینات نادراکے ڈیٹا انٹری آپریٹر شاہد کوگرفتار کیا تھا۔ تفتیش کے دوران اس نے مزید 4افغانیوں کی نشاندہی جن کو پولیس نے کاروائی کرکے حراست میں لے لیا ۔ملزم شاہد نیان حراست میں لئے گئے افغانیوں سے 8 لاکھ روپے لیکر ان کو شناختی کارڈ بناکردئیے تھے ۔جبکہ ان چاروں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔پولیس نے مزید تفتیش کیلئے ان چاروں افغانیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :