پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا آخری میچ دفاعی چیمپئن کے آر ایل اور کراچی الیکٹرک کے درمیان کل کھیلاجائے گا

منگل 20 جنوری 2015 13:10

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا آخری میچ دفاعی چیمپئن کے آر ایل اور کراچی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) ملک میں جاری11ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں آخری میچ دفاعی چیمپئن کے آر ایل اور کراچی الیکٹرک کی ٹیموں کے درمیان کل بدھ کو کے پی ٹی سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔لیگ 10 جنوری تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :