17واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،رائل فین گجرات نے پسرور سینئرز کو 8 وکٹوں سے ،چوہدری سپورٹس نے سٹی جم خانہ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 20 جنوری 2015 13:20

17واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،رائل فین گجرات نے پسرور سینئرز کو 8 وکٹوں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) 17ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا میچ رائل فین گجرات اور پسرور سینئر کے درمیان ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں کھیلا گیا جو کہ رائل فین گجرات نے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ پسرور سینئر ز نے پہلے کھیلتے ہوئے 25.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ غلام عباس 41، محمدآصف 34 اور بابر حیات نے 17 رنز بنائے۔

رائل فین گجرات کی طرف سے نسیم شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4/24، زعیم ریاض 4/33، علی حسن 1/14 اور حاجی جاوید نے 1/18 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں رائل فین گجرات نے 17.2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ ساجد علی نے 50 رنز ناٹ آؤٹ، عطاء الرحمن 30 رنز ناٹ آؤٹ، ایاز احمد 20 اور عزیز بیگ نے 17 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پسرور سینئرز کی طرف سے محمداسلم نے 1/19 اور غلام عباس نے 1/24 وکٹ حاصل کیں۔

محمد کلیم ، صغیر احمدایمپائر جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔ علی گڑھ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں چوہدری سپورٹس نے سٹی جم خانہ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سٹی جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ کامران احمد خان 35، محمداشرف 33، منظور حسین 26 اور امتیاز حسین نے 26 رنز بنائے۔ چوہدری سپورٹس کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے فیاض بھٹی نے 3/40، نوید صوفی 2/13، محمد خان 2/36 اور محمد وسیم نے 1/15 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں چوہدری سپورٹس نے 27.3 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ طاہر گلزار نے 42، رضا خان 37، شاہداحمد 43 ناٹ آؤٹ اور جاوید بٹ نے 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ سٹی جم خانہ کی طرف سے عبدالوحید نے 1/16، امتیاز حسین 1/21، محمد نعیم 1/33 اور فاروق احمد خان نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف ، محمدکلیم ایمپائر جبکہ عبدالحمید سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :