پنجاب میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء، نادرا اور پنجاب حکومت کے مابین معاہدہ طے

منگل 20 جنوری 2015 13:27

پنجاب میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء، نادرا اور پنجاب حکومت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) پنجاب میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لئے نادرا اور پنجاب حکومت کے مابین معاہدہ طے‘ ابتدائی مرحلے پر پنجاب کے 9 اضلاع میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کئے جائیں گے پرانے لائسنس کی جگہ سمارٹ کارڈ ملے گا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور محکمہ داخلہ پنجاب‘ درمیان اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے تحت پنجاب کے انیس اضلاع راولپنڈی ‘ ملتان ‘ ڈی جی خان‘ ساہیوال‘ بہاولپور ‘ لاہور‘ گجرات ‘ گوجرانوالہ‘ سرگودھا اور فیصل آباد میں پرانے اسلحہ لائسنسوں کی جگہ سمارٹ کارڈ کے طرز پر لائسنس جاری کئے جائیں گے تما م درخواست گزار اپنے اپنے اضلاع میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواستیں جمع کرا ئے گا جس کے ساتھ پرانا اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور چالان لگائے گا تمام کاغذات کی تصدیق کے بعد درخواست گزار کو ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد درخواست گزار بائیو میٹرک ‘ ڈیجیتل تصاویر سمیت مختلف مراحل سے گزرے گا تمام مراحل میں کامیابی کے بعد درخواست گزار کا پرانا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا اور عارضی پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بہت پہلے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے سلسلے میں نادرا کے ساتھ معاملات طے کرلئے تھے مگر چیئرمین نادرا کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ اب طے ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :