چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف کیس لڑونگا ، پیسے کم پڑے تو ارسلان افتخار سے لونگا،عمران خان
منگل 20 جنوری 2015 13:27
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو مسلم لیگ (ن) کیلئے حکومت چلانا مشکل ہوجائیگا ، کارکنوں کو شٹ ڈاؤن کی کال دینے والا تھا حکومت نے پٹرول کی قلت سے خود ہی شٹ ڈاؤن کردیا ، پٹرول جیسی قلت کے حالات آصف زرداری کے برے دورے حکومت میں بھی نہیں ہوئے تھے ، حکومت نے تمام دہشتگردی کا بوجھ فوج کے سر پر ڈال دیا ہے ، چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف کیس لڑونگا ، پیسے کم پڑے تو ارسلان افتخار سے لونگا کیونکہ انہوں نے بہت مال بنایا ہے ، اعتزا ز احسن کے حلقہ این اے 124کو کھول کر دیکھا جائے تو تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کی سمجھ آجائے گی ، اب تک جو بھی حلقہ کھل رہا ہے اس میں 30سے 50ہزار ووٹ بوگس نکل رہے ہیں ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں شہداء کے چہلم میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صوبائی قیادت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے کہ اب پروٹوکول کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.