وفاقی پولیس کے 63فیصداہلکار غیر اخلاقی سرگرمیوں سمیت منشیات ،اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث نکلے

منگل 20 جنوری 2015 13:29

وفاقی پولیس کے 63فیصداہلکار غیر اخلاقی سرگرمیوں سمیت منشیات ،اسلحہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) نیشنل ایکشن پلان پر تحقیقات کے دوران وفاقی پولیس کے 63فیصداہلکار غیر اخلاقی سرگرمیوں سمیت منشیات ،اسلحہ اسمگلنگ کے دست راس اور بلواستہ اور بلاواستہ ملوث ہیں حساس اداروں کی جانب سے تمام ریکارڈ وزارت داخلہ میں جمع کرادیاگیا ہے ، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی پولیس کے 63فیصد اہلکار،پنجاب کے 67فیصد ،کے پی کے کے 79فیصد اہلکار جبکہ سندھ کے 59فیصد اہلکار تاہم گلگت بلتستان میں ایسے پولیس اہلکاروں کی شرح 34فیصد ہے ۔

حسا س اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے دوران ہونے والی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسلحہ کی اسمگلنگ ،منشیات فروشی ،غیر اخلاقی سرگرمیوں میں پائے جانے والے اہلکاروں کے دہشتگردوں سمیت قبضہ گروپ اور کرایہ پر قتل کرنے والے افراد کے ساتھ بلاواستہ اور بلواستہ تعلقات ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے آن لائن کو حاصل معلومات کے مطابق حساس اداروں نے ملک بھر میں کی جانے والی تحقیقات کے بعد تمام ریکارڈ مکمل ثبو ت کے ساتھ وزارت داخلہ میں جمع کرادئیے گئے ہیں وزارت داخلہ کی جانب سے کارروائی کی ہدایات کے بعدملک بھر میں ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء کو بتایا کہ وفاق میں ایسے پولیس اہلکار وردی کا غلط استعمال کرتے ہوئے منشیات کی ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیلی ،اعلیٰ افسران کی خوشنودی کے لیے غیر اخلاقی سرگرمیوں سمیت منشیات کی فروخت میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ اس ضمن میں اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ دارالحکومت اسلام آباد پولیس اہلکار مال خانوں میں جمع ہونے والی منشیات ،جس میں سفید پورڈر ، چرس،ہیروئن ،کوکین،ملکی اور غیرملکی شراب اور نشہ کے انجکشن چوری کرکے اپنے کارخاص کے ہاتھوں اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں فروخت کرواتے ہیں ۔

جبکہ اسلحہ کی فروخت کے لیے وردی کا غیر قانونی کرتے ہوئے گاڑیوں میں ورد ی لٹکا کر ایک شہر سے دوسرے شہر اسمگلنگ کی جاتی ہے ۔ جبکہ دوسرے شہروں میں پولیس اہلکار اسلحہ کی اسمگلنگ سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں میں زیادہ ملوث پائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :