پھانسی پرلٹکنے سے قبل کالعدم تنظیم کے کارندے نے طالبان کا پول کھول دیا

منگل 20 جنوری 2015 13:37

پھانسی پرلٹکنے سے قبل کالعدم تنظیم کے کارندے نے طالبان کا پول کھول ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) پھانسی کے پھندے پر چڑھنے سے پہلے تحریک طالبان کے کمانڈرعدنان رشید کا دست راست نیاز احمد نے طالبان گروپوں کی اصلیت بتادی اور کہاکہ سانحہ پشاورمیں انتہائی ظلم ہوا، اگر عوام ، میڈیا اور حکومت شروع سے ایسے اقدامات کرتے توکام آگے نہ بڑھتا،اس سے پہلے بھی بہت سارے واقعات ہوئے لیکن قوم متحدنہیں ہوئی ۔

سوشل میڈیا پر موجود31دسمبر2014ءکو پشاور سنٹرل جیل میں پھانسی سے قبل لیے گئے انٹرویومیں بم دھماکوں کاماسٹرمائنڈنیازاحمد کاکہناتھاکہ وہ طالبان سے بات نہیں کرناچاہتے لیکن اللہ معاف کرے ، طالبان کے اندر گروپوں کے بارے میں بھی عجیب عجیب معلومات ہیں ،طالبان شریعت کی پیروی نہیں کرتے ، پیسے کے لیے ظلم سمیت سب کچھ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کہناتھاکہ حکیم اللہ محسود کے مرنے سے پہلے طالبان سے حکومت کے مذاکرات کے دنوں میں رہائی کے امکانات پیداہوئے جس پر عدنان رشید کو منہ بند رکھنے کا پیغام بھیجاتو جواب میں عدنان رشید نے معذرت کرلی اور کہاکہ وہ خود پھنس چکے ہیں ، رہائی کیلئے دعاگوہیں لیکن پھر سوچتے ہیں کہ باہرآکر بھی آپ پھنس ہی جائیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ طالبان کے اندر ہزاروں گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنی مرضی کرتاہے ، بھتہ نہ دینے پر ایک عالم کے گھر کے باہرہونیوالے دھماکے میں حاملہ خاتون بھی ماری گئی تھی ، ایک گروپ کو چھوڑتے ہیں تووہ ماردیتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ جیل کویوسف علیہ السلام کی دعاہے ، خبریں پہنچ جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :