ملک میں دہشت گردی کے مقدمات کی آن لائن سماعت کرنے کی تجویز پیش‘ ویڈیو لنک کے ذریعے دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت سے دہشتگردوں کے بچ نکلنے کے امکانات انتہائی کم ہونگے‘ گواہان اور ججز کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا‘ ویڈیو لنک کی سماعت کو ملٹری کورٹ میں بھی اپنایا جا سکتا ہے‘ ذرائع
منگل 20 جنوری 2015 14:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے اور دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ان کے خلاف مقدمات کی آن لائن سماعت کا آپشن بھی قابل عمل ہے۔ اس سے دہشتگردوں کے خلاف گواہوں ججز اور ان کے خاندانوں کو بھی تحفظ حاصل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں گزشتہ کئی ہفتوں سے فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بحث و مباحثہ جاری ہے اور ان کی قانونی اور آئینی شکل پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں تاہم سانحہ پشاور کے بعد ملک کی سیاسی قیادت اور پارلیمانی جماعتوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا ہر حال میں مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں آئین میں حکومت کی جانب سے21 ترمیم کی گئی جس کے تحت 2 سال کے لئے فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ ایسے مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کی سماعت کی جا سکتی ہے اس سلسلے میں متعدد مثالیں بھی موجود ہیں اور دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی سنگین نوعیت کے جرائم میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج نکلے ہیں۔
اس سلسلے میں جب ہائی کورٹ کے ایک وکیل رضوان عباسی سے رابطہ کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے اور سماعت انڈر کیمرہ ہو جس میں عام شہریوں کو داخلے کی اجازت نہ ہو اور ججز کو بھی مناسب سیکیورٹی فراہم ہو۔ جب ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت ہو گی تو دہشتگرد گروپوں کو یہ معلوم نہ ہو سکے گا کہ ان کے خلاف بیان دینے والا گواہ کون ہے اور کون سا جج مقدمے کی سماعت کر رہا ہے جس سے بیان دینے والے اور ججز کی بھی سیکیورٹی یقینی ہو جائے گی۔ دیگر سینیئر وکلاء نے بھی اس سلسلے میں میمو گیٹ سکینڈل کا حوالہ دیا ہے جس میں عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی تھی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آن لائن مقدمات کی سماعت کا عمل ملٹری کورٹ میں بھی اپنایاجا سکتا ہے۔ اور اگر یہ عمل کامیاب ہو جائے تو اس سے دہشتگردوں کے بچ نکلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.