رحیم یارخان،پٹرول کے بد ترین بحران سے دلبرداشتہ شہری نے اپنے 6سالہ بیٹے کا نام نواز شریف سے بدل کر راحیل شریف رکھ دیا

منگل 20 جنوری 2015 14:14

رحیم یارخان،پٹرول کے بد ترین بحران سے دلبرداشتہ شہری نے اپنے 6سالہ ..

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) بجلی اور گیس کے بعدپٹرول کے بد ترین بحران سے دلبرداشتہ ہو کر ایک شہری نے اپنے 6سالہ بیٹے کا نام نواز شریف سے بدل کر راحیل شریف رکھ دیا۔

(جاری ہے)

گلشن عثمان کے محمد شریف نامی رہائشی نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 6سال قبل ان کے خاندان نے نے نواز شریف سے متاثر ہو کر اپنے نومولود بیٹے کا نام نواز شریف رکھا تھالیکن اس وقت ان کے خیال میں نواز شریف کی جگہ جنرل راحیل شریف عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں جس سے متاثر ہو کر انہوں نے اپنے بیٹے کا نام نواز شریف سے بدل کر راحیل شریف رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ انکا بیٹا بڑا ہو کر ایک فوجی افسر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرتے کرتے فوج میں جنرل کے رینک تک پہنچے اور پھر اس کے بیٹے کا پورا نام بھی جنرل راحیل شریف ہو جائے

متعلقہ عنوان :