محکمہ پولیس ملک کو محفوط بنانے کی بجائے اپاہج بنانے پر تُل گیا

منگل 20 جنوری 2015 16:26

محکمہ پولیس ملک کو محفوط بنانے کی بجائے اپاہج بنانے پر تُل گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) آئی جی سندھ نے پولیو رضا کاروں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس بنانے کے لیے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ڈیڑھ ماہ قبل خصوصی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جس پر تاحال عمل نہیں کیا جا سکا۔

پولیو رضا کاروں کی حفاظت کے لیے دئیے گئے وزیر اعلی کے احکامات کو محکمہ پولیس خاطر میں نہ لائے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس ملک کو محفوظ بنانے کی بجائے اپاہج بنانے پر تُلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے پولیو رضا کاروں کی حفاظت کے لیے ٹیم تشکیل دینے کے اھکامات جاری کیے تھے جس کے لیے ایک ہزار اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ لیکن شاید سندھ کے اعلی پولیس افسر نے رضاکاروں کی جان کی حفاظت کرنا ضروری نہیں سمجھا اور وزیر اعلی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

جب گذشتہ روز اورنگی ٹاوٴن میں پولیو رضا کاروں پر حملہ ہوا تو وزیر اعلی سندھ کو بھی یاد آ گیا اور آج امن و امان کے اجلاس میں ڈی ڑھ ماہ قبل دئیے گئے احکامات کو یاد کرنے لگے۔ اگر یہ کام پولیو مہم کے آغاز سے قبل کر لیا جاتا تو شاید صورتحال کچھ اور ہوتی۔

متعلقہ عنوان :