7شادیاں کرنے والی خاتون نے کامیاب شادی شدہ زندگی کادلچسپ راز بتا دیا
منگل 20 جنوری 2015 16:51
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) شادی شدہ زندگی اکثر نوجوان جوڑوں کی توقعات سے زیادہ مشکل اور مختلف ثابت ہوتی ہے اور اس میں ابتدائی خوشیوں کے بعد متعدد غم بھی آ جاتے ہیں۔ ہر شادی شدہ جوڑا یہ رہنمائی چاہتا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز کیا ہے اور برطانوی خاتون اینجلا کہتی ہیں کہ انہیں یہ راز معلوم ہے۔ خوشگوار ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اینجلا نے ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ وہ پچھلے 42 سال میں سات مختلف خاوندوں کے ساتھ زندگی گزار چکی ہیں اور اس نتیجہ پر پہنچی ہیں کہ آپ کا شریک حیات ہمیشہ بدلتا رہتا ہے اور اس تبدیلی کے ساتھ مطابقت اختیار کرنا ہی کامیاب ازدواجی زندگی کا اصل راز ہے۔
وہ وضاحت کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ دراصل وہ پچھلے 42 سال میں ایک ہی شخص کی بیوی رہی ہیں لیکن ان کے خاوند میں اتنے بدلاﺅ آئے کہ انہیں لگتا کہ وہ سات یا اس سے زائد مختلف مردوں کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار چکی ہیں۔(جاری ہے)
اینجلا نے بتایا کہ جب وہ بطور صحافی ملازمت کیلئے نیدرلینڈز گئیں تو اولی سے ملاقات ہوئی جو ایک منچلا لڑکا تھا۔ بعد ازاں جب وہ انگلینڈ آئے تو وہ ایک دیہاتی نوجوان محسوس ہونے لگا۔
پھر ان کے درمیان اختلافات اور لڑائیاں بھی رہیں لیکن بچے کی پیدائش کے بعد وہ بہت خیال رکھنے والا والد اور شوہر ثابت ہوا، پھر اس کا نہایت شفیق روپ اس وقت سامنے آیا جب وہ اینجلا کے بوڑھے باپ کو اپنے ساتھ رہنے کیلئے لے آیا۔ اگرچہ ایک دفعہ پھران کے اختلافات ہوئے مگر جب ان کے بیٹے کے ہاں اولاد پیدا ہوئی تو ایک دفعہ پھر وہ ایک شفیق دادا اور محبت کرنے والے شوہر بن گئے۔ اینجلا کہتی ہیں کہ آپ کا شریک حیات یونہی ساری زندگی بدلتا رہتا ہے اور کامیابی اسی میں ہے کہ آپ ثابت قدم رہیں اور تبدیلی کے ساتھ خود کو بدلیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.