Live Updates

عمران خان کی سعودی عرب روانگی۔سانحہ پشاور کے طلبا ء کا رسم چہلم 5 روز پہلے ہی کرادیا گیا

منگل 20 جنوری 2015 17:20

عمران خان کی سعودی عرب روانگی۔سانحہ پشاور کے طلبا ء کا رسم چہلم 5 روز ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عمرے کے لئے سعودی روانگی کی وجہ سے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کارسم چہلم پانچ روز پہلے ہی کرادیا گیا ۔چہلم وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرکاری سطح پر منایا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طلباء کا رسم چہلم سرکاری سطح پر منایا گیا ۔رسم چہلم پانچ روز بعد ہونا تھی لیکن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانا تھا اس لئے پانچ روز قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس میں رسم چہلم کرا دیا گیا ۔رسم چہلم سرکاری سطح پر منایا گیا جس میں شہید ہونے والے طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات