پٹرول بحران کے باوجودپی ایس اوکے شیئرز کی قیمتوں میں 5فیصد اضافہ

منگل 20 جنوری 2015 17:23

پٹرول بحران کے باوجودپی ایس اوکے شیئرز کی قیمتوں میں 5فیصد اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء)ملک میں پٹرول بحران کے باوجودپاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او)کے شیئرز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، قیمتوں میں 5فیصد اضافے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق پی ایس او کے شیئرز کی قیمتوں میں سولہ روپے تہتر پیسے کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ میں پی ایس او کے شیئرز کی قیمتوں میں ایک روز کے ٹریڈنگ معطل کر دی گئی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کے قوانین کے مطابق کسی بھی کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافے یا کمی کے بعد ٹریڈنگ معطل ہو جاتی ہے ۔