آئی ایس کی دویرغمالی جاپانیوں کے قتل کی دھمکی ، 200ملین ڈالر تاوان طلب ، دہشت گردوں کو تاوان کی رقم نہیں دینگے،جاپان حکومت ،آئی ایس فوری مغویوں کو رہاکردے،جاپانی وزیر اعظم کا مطالبہ

منگل 20 جنوری 2015 18:31

آئی ایس کی دویرغمالی جاپانیوں کے قتل کی دھمکی ، 200ملین ڈالر تاوان طلب ..

بیروت ،ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) دولت اسلامیہ گروپ نے خبردارکیا ہے کہ ٹوکیو نے 72گھنٹوں کے اندر 200ملین ڈالر تاوان کی رقم کی ادائیگی نہ کی تو یرغمال بنائے گئے دو جاپانیوں کو قتل کردیا جائے گا۔یہ بات جہادی ویب سائٹ پر منگل کے روز ایک ویڈیو پیغام میں بتائی گئی ۔ویڈیو میں اورینج کلر کے لباس پہنائے گئے دونوں یرغمالیوں کے درمیان کھڑے سیاہ لباس میں ملبوس عسکریت پسند چاقو اٹھائے انگریزی زبان میں کیمرہ کے سامنے اپنا پیغام ریکارڈ کرارہا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ آپ کی حکومت کے پاس اب 72گھنٹے ہیں ، اسے دانش مندی سے فیصلہ کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی جانیں بچانے کے لئے 200ملین ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ دریں اثناء جاپان کی حکومت نے،دولت اسلامیہ کی ایک ویڈیو میں اس دھمکی کہ اگر انہیں 200ملین ڈالر تاوان کی رقم ادا نہ کی گئی تو وہ دونوں جاپانیوں کو قتل کردینگے ، کے بعد منگل کو کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو رقم نہیں دے گی ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کے سربراہ ترجمان یوشی ہائیڈ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا موقف بغیر ادائیگی کے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنا ہے تاکہ اس کی باقیات نہ رہیں۔ادھر جاپانی وزیراعظم شینزوایبی نے منگل کے روز مطالبہ کیا ہے کہ دولت اسلامی گروپ فوری طور پر دو جاپانی مغویوں کو بحفاظت رہا کردے جب جہادیوں کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔دورہ یروشلم کے دوران ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ میں سخت الفاظ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور یہ کہ انہیں فوری طورپر رہا کردیا جائے ، میں ایسی کارروائی پر انتہائی زنجیدہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :