سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کی تقریب میں بدمزگی

شہید بچوں کے والدین کی شوکت یوسفزئی کیساتھ تلخ کلامی، سی ایم ہاؤس سے باہر آگئے،سی ایم ہاؤس بلا کر بے عزتی کی گئی، نازیباالفاظ استعمال کئے گئے، والدین

منگل 20 جنوری 2015 19:18

سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کی تقریب میں بدمزگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) وزیر اعلی ہاوٴس میں منعقدہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے چہلم کی تقریب میں اْس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی جب تقریب میں بعض بچوں کے والدین سے شوکت یوسفزئی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بعض والدین سی ایم ہاوٴس سے باہر نکل آئے ان والدین نے کہا کہ سی ایم ہاوٴس بلا کر ہماری بے عزتی کی گئی والدین نے الزام عائد کیا کہ شوکت یوسفزئی نے بھری تقریب میں والدین کیلئے نازیبا الفاظ بیان کئے والدین کا موقف تھا کہ گورنر صاحب بھی آئے مگر اْنہوں نے بھی ہمدردی کے دو بول نہیں بولے والدین سے سابق صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی سے تلخ کلامی کے بعد والدین نے تقریب سے واک آوٴٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :