پی آئی اے کا مسافر طیارہ 24 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد روانہ

منگل 20 جنوری 2015 19:18

پی آئی اے کا مسافر طیارہ 24 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد روانہ

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) پی آئی اے کے بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے مسافر طیارہ پی کے فلائٹ نمبر 853 چوبیس گھنٹے کی تاخیر منگل کی رات روانہ ہو گیا ۔ پی آئی کے طیارے کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق پیر کو 16 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن مسافروں کو بتایا گیا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے جہاز کا اڑنا مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مسافروں کو جہاز سے اتار لیا گیا جہاز میں سفر کرنے والے ایک پاکستانی طالبعلم نے بتایاکہ مسافروں کو منگل کی سہ پہر کو ہوٹل سے ایئر پورٹ لا کر کافی انتظار کے بعد بیجنگ کے وقت کے مطابق تقریباً 9 بجے رات جہاز میں بٹھایا گیا ۔

مسافروں نے جہاز کے لیٹ ہونے پر احتجاج بھی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ پاکستانی مسافروں کے علاوہ غیر ملکی مسافر بھی جہاز میں موجود تھے جنہوں نے پی آئی اے کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :