کراچی: فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنیوالے ملزم کی شناخت، ماں نے پہچان لیا

منگل 20 جنوری 2015 19:55

کراچی: فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنیوالے ملزم کی شناخت، ماں نے پہچان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری۔2015ء) کراچی میں فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔ ماں نے قاتل بیٹے کو پہچان لیا۔نجی ٹی وی پر فوٹیج نشر ہونے کے بعد پولیس کا ملزم کی والدہ سے رابطہ کیا تو اس نے شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ فیکٹری میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والہ میرا بیٹا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملزم کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے ٹی وی پر فوٹیج دیکھ کر اپنے بیٹے کو پہچان لیا ہے۔

فوٹیج میں فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والا لڑکا میرا بیٹا عبدالرحیم ہے۔ملزم کی والدہ نے بتایا کہ اس کا اپنے بیٹے سے گزشتہ کئی سالوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ایک احمد نامی شخص اس آکر اپنے ساتھ لے گیا تھا بعد میں پتہ چلا کہ عبدالرحیم بھتہ خوری میں ملوث ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ میرا خاوند ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے۔وہ محنت مزدوری کرکے جو لاتا ہے اس سے میرا اور میری دو بیٹیوں کا گزارا ہوتا ہے۔

ہمارا اپنے بیٹے عبدالرحیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کو پکڑ کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی نے فیکٹری کے سپروائزر کے بہیمانہ قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی تھی۔ نجی ٹی وی ز کو موصول ہونے والی فوٹیج کراچی کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری کی ہے جہاں تین بھتہ خور فیکٹری میں داخل ہوئے اور سپروائزر سلیم الدین سے بھتہ طلب کیا۔

سترہ منٹ کی بحث کے بعد ایک ملزم نے فائرنگ کر دی۔ یکے بعد دیگرے ماری گئی تین گولیوں کے نتیجے میں سلیم الدین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بھتہ خور فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو انتہائی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی پر فوٹیج نشر ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی والدہ سے رابطہ کیا تو اس نے اپنے بیٹے کی شناخت کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :