Live Updates

سندھ میں مارشل لاء نہیں لگنا چاہئے، حکومت عمران خان کے مطالبات پر کوئی درمیانی راستہ نکالے ، رحمان ملک ،

پیٹرولیم بحران کی نشاند ہی نومبر2014ء میں کردی تھی ، سینیٹ قائمہ کمیٹی نے بھی حکومت کو پیشگی آگاہ کردیا تھا مگر حکومتی سطح پر کوئی پلاننگ نہیں کی گئی، پٹرولیم بحران میں چار کمپنیاں ملوث ہیں، اوگرا نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی، صحافیوں سے گفتگو

منگل 20 جنوری 2015 21:06

سندھ میں مارشل لاء نہیں لگنا چاہئے، حکومت عمران خان کے مطالبات پر کوئی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ سندھ میں مارشل لاء نہیں لگنا چاہیے الطاف حسین جن سے خفاء ہیں وہ ان کے اچھے دوست ہیں۔ حکومت عمران خان کے مطالبات پر کوئی درمیانی راستہ نکالے ،اگر ڈیڈلاک برقرار رہا تو سیا سی جرگہ سپریم کورٹ میں جاسکتا ہے ، پیٹرولیم بحران کی نشاند ہی نومبر2014ء میں کردی تھی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی حکومت کو پیش گی آگاہ کردیا تھا لیکن حکومتی سطح پر کوئی پلاننگ نہیں کی گئی۔

وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماعبدالرحمن ملک نے کہا کہ پیٹرولیم بحران میں چار کمپنیاں ملوث ہیں جن کے خلاف تاحال اوگرانے کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور انہیں پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک مافیا ایرانی ڈیزل اور پٹرول سپلائی کر ئے ہیں جعلی کاغذات کے ذریعے پاکستان میں ایرانی تیل لا یا جا رہا ہے ۔

اس میں بڑے بڑے لوگ اور جرائم پیشہ گروہ ملوث ہیں۔ اس لئے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے فوری کمیشن تشکیل دی جائے اور مافیا کے خلاف کاروائی کرے نہیں تو سینٹ کی قائمہ کمیٹی ان کے خلاف کارروائی کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق فرنس آئل بھی تین روز کا رہ گیا ہے جس سے بجلی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہاکہ حکومت عمران خان کے مطالبات پر کوئی درمیانی راستہ نکالے اگر ڈیڈلاک برقرار رہا تو سیا سی جرگہ سپریم کورٹ میں جاسکتا ہے اس حوالے سے وکلاء سے مشاورت جاری ہے عبد الرحمن ملک نے کہا کہ الطاف حسین کی سوچ کی قدر کر تا ہوں سندھ میں مارشل لاء نہیں لگنا چاہیے جس سے الطاف حسین خائف ہیں وہ ان کے اچھے دوست ہیں۔انہوں نے کہاکہ فرانس واقعے پر انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط ارسال کر دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات