Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان آئندہ دو رتین روز میں سعودی عرب میں ملاقات متوقع،

ملاقات عمرہ کی ادائیگی کے بعد ہوگی ،ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا‘ نجی ٹی وی

منگل 20 جنوری 2015 21:25

عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان آئندہ دو رتین روز میں سعودی عرب ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان سعودی عرب میں آئندہ دو تین روز میں ملاقات متوقع ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ داکٹر طاہر القادری دس روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور وہ اپنے قیام کے دوران عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔ جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان عمرہ کی ادائیگی کے بعد ملاقات ہوگی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات