سکھر،ڈسٹرکٹ پاسبان کے زیر اہتمام شہدأ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی کا اہتمام

منگل 20 جنوری 2015 21:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء )ڈسٹرکٹ پاسبان سکھر کے زیر اہتمام شہدأ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے چہلم کے سلسلے میں انجمن شوکت الاسلام جناح چوک سکھرکے تعاون سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبأ و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاسبان سکھرکے صدر حاجی اعجاز میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد طلبأ و طالبات کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں دہشتگردی کے واقعات ملک کے معماروں کو تعلیم کے حصول سے نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام تر اقدامات کرے اس موقع پر اشفاق سعید اعوان، مزمل اعوان، حبیب خان ، فیض محمد قریشی اور دیگر موجود تھے آخرمیں شہدأ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔