سکھر،جماعت اصلاح المسلمین گوٹھ سوڑو اور پنوعاقل کی 2015ء کی سلیکشن کردی گئی

منگل 20 جنوری 2015 21:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء )جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھرکی گوٹھ سوڑو اور پنوعاقل کی 2015ء کی سلیکشن کردی گئی ہے جماعت کے پریس سیکریٹری صبغت اللہ طاہری کے مطابق گوٹھ سوڑو کیلئے صدر مولانا سجاد احمد، سینئرنائب صدر شاکر حسین ، نائب صدر زبیر احمد، جنرل سیکریٹری عبدالرحیم جوائنٹ سیکریٹری محمد عدنان طاہری، پریس سیکریٹری فراز احمد، آفس سیکریٹری جواد احمد اطلاعات سیکریٹری جنسار احمد فنانس سیکریٹری محمد یونس اور لائبریری انچارج محکم الدین جبکہ پنوعاقل سٹی کے لئے صدر حاجی محمد اسحق ، سینئرنائب صدر ارشد علی، نائب صدر ھافظ محمد موسیٰ، جنرل سیکریٹری حافظ محمد جمیل، جوائنٹ سیکریٹری نواب علی ، پریس سیکریٹری عبدالحمید فنانس سیکریٹری نزاکت علی آفس سیکریٹری محمد اسلم، لائبریری انچارج عبدالغفار اطلاعات سیکریٹری بابر علی کو منتخب کیا گیا سلیکشن کمیٹی میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے صدر خلیفہ اشرف جتوئی، نائب صدر مولانا مقصود احمد طاہری، سینئرنائب صدر اقبال حسین طاہری، آفس سیکریٹری میرمحمد عباس طاہری پر مشتمل تھی۔