سکھر پارٹیز الائنس کے زیر اہتمام بجلی ، گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

منگل 20 جنوری 2015 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) سکھر پارٹیز الائنس کے زیر اہتمام سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بجلی ، گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کئے جانے والے عمل کے خلاف گھنٹہ گھر چوک پر ایس پی اے کے چیئرمین مشرف محمود قادری ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، ایس پی اے میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں محمد رضوان احمد قادری ، داوا خان ، اصلاح الدین شیخ ، حاجی اعجاز میمن ،اقبال میمن ، نواب محمد عامر عباسی ، صدیق سومرو ، و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا اور متعلقہ محکموں سمیت سندھ حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی گئی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور شہروں میں قائم بجلی ، گیس سمیت دیگر سرکاری ادارے شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں سپیکو اور گیس انتظامیہ کی جانب سے بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ حد سے بڑھ گیا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں سکھر کی صنعتیں برباد ہو چکی ہے گیس کی بندش کے باعث گھر میں امور خانہ کے فرائض سر انجام دینے میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن بجلی اور گیس کی قلت پیدا کر کے سندھ سمیت سکھر کے شہریوں پر مزید ظلم ڈھانے کیلئے شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بھی قلت پیدا کی جا رہی ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے ملک میں بجلی ، گیس سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کو دور کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :