گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے گیت گانے والا امریکی پولیس افسر مشہورہوگیا

بدھ 21 جنوری 2015 11:20

گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے گیت گانے والا امریکی پولیس افسر مشہورہوگیا

ڈیلیور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے گیت گانے والا امریکی پولیس افسر دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔ اداکارہ ٹیلر سوفٹ کے گیت گانے والا یہ شخص امریکی ریاست ڈیلیور کا پولیس افسر ہے۔

(جاری ہے)

امریکی پولیس محکمے کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی نگرانی کے دوران یہ دلچسپ ویڈیو ملی۔ انہوں نے اس ویڈیو کو عوام کی تفریح کے لئے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔ اپنے گانے ”شیک اٹ آف“ کو اس انداز میں دیکھ کر گلوکارہ خود بھی حیران رہ گئیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ سے بھی اس ویڈیو کو اپنے مداحوں کے لئے شیئر کیا۔ شیک اٹ آف والی یہ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :