قومی ایکشن پلان، وزیر اعظم نے اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا

بدھ 21 جنوری 2015 11:26

قومی ایکشن پلان، وزیر اعظم نے اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) وزیر اعظم موجودہ ملکی صورتحال کا جائزہ اور اور اب تک کی کامیابیوں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔ ملک میں جاری دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بنائے جانے والے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نے وزرائے اعلی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اس اجلاس میں صوبائی سیکرٹریز اور اعلی عہدیداران بھی شمولیت اختیار کریں گے۔ اجلاس کے شرکاء قومی لائحہ عمل پر عملدر آمد کا جائزہ لیں گے۔ جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کی کو قومی ایکشن پلان پر کیے گئے اب تک کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام وزرائے اعلی اپنے اپنے صوبوں میں ایپکس کمیٹیوں کے اجلاس پر بریفنگ دیں گے اور فوجی عدالتوں کے قیام اور تعداد کے ھوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔