نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچواں ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 21 جنوری 2015 11:58

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچواں ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا ..

ڈونیڈن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سات ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں میچ پرسوں جمعہ کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں کی سیریز کا چھٹا میچ 25 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا ساتواں اور آخری ایک روزہ میچ 29 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو سات میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی، سری لنکا کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ایک مرتبہ پھر 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :