خیرپور، 2 مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک‘ خواتین سمیت 7 افراد زخمی

بدھ 21 جنوری 2015 13:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) 2 مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک‘ خواتین سمیت 7 افراد زخمی‘ 2 خواتین سمیت 3 افراد کا اقدام خودکشی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ڈیجی تھانے کی حدود قومی شاہراہ دیہہ سوہو کے قریب کار اور موتر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد صالح پھلپوٹو موقع پر ہلاک ہوگیا‘ پولیس نے پہنچ کر کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور نعش سول اسپتال خیرپور منتقل کی۔

متوفی محکمہ ٹیلی فون کا ملازم‘ واری گوٹھ خیرپور کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

تاحال واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی تھی۔ گمبٹ کے قریب قومی شاہراہ پر 3 موٹر سائیکلوں کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں گمبٹ اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے موٹر سائیکلوں پر سوار ایک ہی خاندان کے افراد گوٹھ گہرام سے کوٹری کبیر جارہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ راضی دیرو میں لطیفاں زوجہ جاوید ناریجو‘ گوٹھ اللہ ڈنو بھنڈ میں ثریا دخر مہوال بھنڈ اور سوبھو دیرو میں نوجوان فدا حسین ولد شیر محمد سہتو نے گھریلو تنازعات پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔