آئی سی سی نے ہنگامی بنیادوں پر مشکوک باؤلنگ ایکشن کے بولرز سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 21 جنوری 2015 13:28

آئی سی سی نے ہنگامی بنیادوں پر مشکوک باؤلنگ ایکشن کے بولرز سے نمٹنے ..

دبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے دوران مشکوک بولنگ ایکشن کے بولرز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ میں رپورٹ ہونیوالے بولرز کے ٹیسٹ اور رپورٹس کا مرحلہ ایک ہفتہ میں مکمل کر لیاجائے گا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران بھی مشکوک بولنگ ایکشن والے بولرز کیخلاف کریک ڈاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ ،جن بولرز کا ایکشن رپورٹ ہو گا، اس کے ایکشن کاٹیسٹ برسبین میں قائم نیشنل کرکٹ سینٹر کی لیباریٹری میں ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا، تین روز کے اندر بولر کو ٹیسٹنگ کیلئے بھیجا جائے گا اور تین سے چاردن بائیو میکینکس رپورٹ بھی موصول ہوجائے گی۔

عام طور پر آئی سی سی کے بولنگ ایکشن ٹیسٹنگ اور رپورٹس کے مرحلے میں کم از کم21 دن لگتے ہیں