دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے لیے بے تاب ہوں ، محمد عرفان

بدھ 21 جنوری 2015 13:33

دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے لیے بے تاب ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء ) پاکستان کے ٹاپ تیز باوٴلر محمد عرفان دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان نے بتایا کہ ان کا مشن اور ہدف بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک کی عزت اور وقار بڑھانا ہے۔یو اے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کامیاب سیریز کھیلنے والے عرفان اپنا ردھم برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا : نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز میرے جیسے باوٴلرز کے لیے اچھی ہیں اور میں کوشش کروں گا کہ ان کنڈیشنز کو اپنے حق میں استعمال کر سکوں۔عرفان کے مطابق وہ انڈیا کے خلاف کھیلتے ہوئے لطف اندوز ہوتے ہیں اور وہ انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اپنا سکہ رائج کرنا چاہتے ہیں۔'ہر کھلاڑی پاکستان-انڈیا اور دباوٴ پر مبنی دوسرے میچوں کی اہمیت کو سمجھتا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ سابق لیجنڈ فاسٹ باوٴلر اور موجودہ ہیڈ کوچ وقار یونس ان کی کامیابی کے پیچھے رہنماقوت ہیں اعتماد عرفان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہے کہ نیوزی لینڈ کی پچیں ان کیلئے سازگار ہیں۔'اس سے مجھے مزید تقویت اور حوصلہ ملے گا۔میں بے صبری سے وہاں کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں