کسی کھلاڑی یا آفیشل نے اپنے اہل خانہ کے لئے نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل نہیں کیا ، پی سی بی

بدھ 21 جنوری 2015 13:34

کسی کھلاڑی یا آفیشل نے اپنے اہل خانہ کے لئے نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر ون ڈے سیریز کے دوران کسی کھلاڑی یا آفیشل کی بیگمات اور بچے سفر نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے لئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کے اہل خانہ کے سفر پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کسی کھلاڑی یا آفیشل نے اپنے اہل خانہ کے لئے نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل نہیں کیا ہے۔اس لئے کھلاڑی تقریبا ًدو ماہ اپنے اہل خانہ کے بغیر رہیں گے۔پاکستان ٹیم کے پندرہ کھلاڑیوں کے ساتھ گیارہ آفیشلگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :