دوستانہ میچ کنگ الفیصل کرکٹ کلب خانیوال نے جیت لیا

بدھ 21 جنوری 2015 13:47

دوستانہ میچ کنگ الفیصل کرکٹ کلب خانیوال نے جیت لیا

خانیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر اشفاق احمد چوہدری نے کنگ الفیصل کرکٹ کلب خانیوال اور رین بو کرکٹ کلب کبیروالہ کے مابین کھیلے جانیوالے دوستانہ کرکٹ میچ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

20-20اوور ز کے اس میچ میں انہوں نے چونتیس گیندوں پر شاندار 44رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔یہ دوستانہ میچ کنگ الفیصل کرکٹ کلب خانیوال نے جیت لیا ۔آخرمیں اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری نے جیتنے والی ٹیم کو کرکٹ بالز کے ڈبے بطور انعام دئیے۔

متعلقہ عنوان :