شیخ رشید سے متعلق اہم انکشاف کر دیا گیا

بدھ 21 جنوری 2015 14:24

شیخ رشید سے متعلق اہم انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) سینیٹر حاجی حمید اللہ کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چئیر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایاکہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں لال مسجد سے ملحقہ 5 مرلے کے پلاٹ پر قبضہ کر رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متروکہ وقف املاک کی کتنی زمینوں پر قبضہ ہے اس سے متعلق مکمل ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے جو بھی از خود زمین واپس کر دے گا اس سے اب تک کا کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ چھ سالوں میں 2 لاکھ71ہزار سے زائد یاتری پاکستان آئے ۔ راجہ رنجیت سنگھ کی برسی سمیت چھ تہواروں پر ہندووٴں اور سکھوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی پنجہ صاحب میں شمشان گھاٹ بنایا جائے گا جبکہ کراچی میں بھی گردوارے کے لیے زمین الاٹ کی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ متروکہ وقف املاک کی لیز پر دی جانے والی زمینوں کا کرایہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق بڑھا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :