ششی تھرور نے پاکستانی صحافی مہر تاڑر سے تعلقات کی تردیدکردی
بدھ 21 جنوری 2015 14:36
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) بھارت کے سابق وزیرششی تھرور نے پاکستانی صحافی مہر تاڑر سے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ موت سے پہلے سننداپشکر پریشان تھی۔سابق وزیر ششی کو دلی کے وسنت وہار تھانے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے تندوتیز سوالوں کا چار گھنٹے تک سامنا کرنا پڑا۔تھرور نے پاکستانی صحافی مہر تارڑسے تعلقات کی تردید کی ، تاہم اعتراف کیاکہ موت سے قبل سنند اپشکرپریشان تھی ، اور کئی معاملات پر اْن سے بحث بھی ہوئی تھی ،ششی نیسننداقتل کیس میں پولیس کے 100 سے زائد سوالوں کا جواب دیا۔
جن میں 2010 کا آئی پی ایل تنازع بھی شامل ہے ، تھرور اْس وقت خارجہ امور کے وزیر تھے ، اوران پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے ، 70 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام تھا،سنندا کی پراسرار موت تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی اور تب سے ہی طرح طرح کی قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ سنندا کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔(جاری ہے)
اس وقت یہ بھی کہا گیا تھا کہ سنندا ایک پاکستانی صحافی سے ششی تھرور کی مبینہ دوستی پر ان سے ناراض تھیں اور غلطی سے یا جان بوجھ کر بڑی مقدار میں خواب آور دوائیں کھا لی تھیں یا ان کو لاحق کچھ بیماریوں کی وجہ سے قدرتی طور پر ان کی موت ہوگئی تھی۔
سابق اطلاعات و نشریات کے وزیر منیش تیواری سے پوچھ گچھ کے بارے میں پولیس کمشنر نے کہا، جس کے پاس بھی اس کیس سے منسلک چھوٹی سے چھوٹی معلومات بھی ہونے کا امکان ہے ہم ان سے پوچھ گچھ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.