پاکستانی فوج نے آنیا سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ بھارتی فوج کا الزام

بدھ 21 جنوری 2015 15:39

پاکستانی فوج نے آنیا سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے سرحدی علاقوں میں واقع بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جمون کے آنیا سیکٹر میں واقع بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس پر بھارتی فوجیون نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :