ملک میں پیٹرول کی ترسیل کو برقرار رکھنے کیلئے پی ایس او کو مزید رقم درکا ر

موجودہ بحران کو حل کرنے اور پی ایس او کو تیل کی ترسیل متوازن رکھنے کیلئے فوری طور پر 50 سے 60 ارب روپے کی ضرورت ہے،پی ایس او ذرائع

بدھ 21 جنوری 2015 15:50

ملک میں پیٹرول کی ترسیل کو برقرار رکھنے کیلئے پی ایس او کو مزید رقم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) ملک میں پیٹرول کی ترسیل کو برقرار رکھنے کیلئے پی ایس او کو مزید رقم کی ضرورت ہے بنک کی جانب سے پی ایس او کے 5 ایل سی کھولنے سے انکار کے بعد پیٹرول بحران‘ سی این جی کی بندش اور شپنگ کمپنی کی جانب سے تیل لانے والے جہاز میں تاخیر بھی پیٹرولیم بحران کا سبب بنے پی ایس او کے ذرائع کے مطابق موجودہ بحران کو حل کرنے اور پی ایس او کو تیل کی ترسیل متوازن رکھنے کیلئے فوری طور پر 50 سے 60 ارب روپے کی ضرورت ہے اگر پی ایس او کو فوری طور پر یہ رقم فراہم نہ کی گئی تو ملک میں پیٹرول کی قلت کے خاتمے میں مزید وقت لگ سکتا ہے پی ایس او کے ذرائع کے مطابق 24 نومبر سے 28 دسمبر تک 16 ایل سیز ڈیفالٹ ہوئی تھی جن میں فوری ادائیگیوں کے بعد اب 5 ایل سیز باقی رہ گئی ہیں جن کو کھولنے کے بعد پی ایس او کا پیٹرول کی ترسیل کا طریقہ کار معمول کے مطابق ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ملک میں سی این جی کی بندش اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کھپت میں اضافہ اور شپنگ کمپنی کی جانب سے تیل کی درآمد میں تاخیر بھی پیٹرول کے بحران کا مسئلہ پیدا ہوا۔

متعلقہ عنوان :