دوست کی سالگرہ پارٹی چھوڑنے کی سزا

بدھ 21 جنوری 2015 17:28

دوست کی سالگرہ پارٹی چھوڑنے کی سزا

انگلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) قصہ یہ ہے کہ پلے ماؤتھ انگلینڈ کے رہائشی 5 سالہ ایلکس نیش(Alex Nash) نے اپنے ایک دوست کی سالگرہ پارٹی میں جانا تھا، عین وقت پر یاد آیا کہ اسی دن دادا اور دادی سے ملنے بھی جانا ہے۔ ایلکس صاحب نے دوست کی سالگرہ پارٹی پر دادا دادی سے ملاقات کو ترجیح دی۔ چند دن بعد ایلکس صاحب گھر آئے تو سکول کے بستے میں 24 ڈالر(15.95 پاؤنڈ) کی ایک رسید بھی تھی۔

(جاری ہے)

یہ رسید اُس بل کی تھی جو ایلکس کے دوست کے والدین ایلکس کے بل کی مد میں ادا کر چکے تھے اور ایلکس کی عدم شرکت کی بنا پر اب چاہتے تھے کہ ایلکس یا اس کے والدین یہ بل ادا کریں۔ایلکس کے والدین نے یہ رقم دینے سے انکار کردیا کئی ہفتوں کی بحث اور میڈیا میں آنے کے بعد اب یہ معاملہ عدالت تک جا پہنچا ہے۔دیکھیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔ امید ہے کہ ایلکس صاحب کبھی کسی دوست کی سالگرہ میں شرکت کی حامی نہیں بھریں گے۔