چین نے پاکستان کے اچھے دوست ہونے کا ثبوت دے دیا

بدھ 21 جنوری 2015 17:51

چین نے پاکستان کے اچھے دوست ہونے کا ثبوت دے دیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) پاکستان کو کسی بھی خطرے میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے بلکہ سیسہ پلائی دیوار بن کر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔ چین کے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی سا لمیت کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ لاحق ہوا تو چین سیسہ پلائی دیوار بن کر ساتھ کھڑا ہو گا۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ چین کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان روایتی دوست ملک ہے اسے کبھی بھی مشکل میں تنہا چھوڑیں گے کشمیر اور ارونا چل کے بارے میں چینی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ترجمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بر صغیر میں امن لانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کو ایڈریس کریں اور اس کے لیے دونوں ممالک کو آپس میں بات چیت کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :