سزائے موت کے قیدیوں کا”مخالفین سے صلح“ کیلئے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا انکشاف،

دوہزار پانچ سو سے زائد سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلیں مختلف مراحل میں ہیں، فوجی عدالتوں کے ڈر کی وجہ سے قانونی ماہرین کو منہ مانگی فیس دینے کو بھی تیار

بدھ 21 جنوری 2015 18:18

سزائے موت کے قیدیوں کا”مخالفین سے صلح“ کیلئے سیاسی اثر و رسوخ استعمال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) صوبائی دارلحکومت سمیت صوبہ بھر کی 32 جیلوں میں موجود اڑھائی ہزار سے زائد سزائے موت کے قیدیوں کا”مخالفین سے صلح“ کیلئے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے ایسے تمام قیدیوں کو مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر صوبہ بھر کی مختلف عدالتوں سے سزائے موت کا حکم سنایا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے 1 ہزار سے زائد سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلیں مختلف مراحل میں ہیں اور ان قیدیوں نے فوجی عدالتوں کے ڈر کی وجہ سے قانونی ماہرین کو منہ مانگی فیس دینے کے لئے اپنے لواحقین کو ہر حال میں” مخالفین سے صلح“ کرنے کیلئے رابطے بڑھانے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سزائے موت کے قیدیوں کے جرم کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے کیس فوجی عدالتوں میں بھجوانے کیلئے بھی قانونی ماہرین سے رائے لی جارہی ہے تاکہ ان کے کیس جو فوجی عدالتوں میں بھیجے جاسکیں اس میں کسی قسم کا قانونی سقم باقی نہ رہے۔