حساس اداروں نے امام مسجد سمیت تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

بدھ 21 جنوری 2015 18:32

حساس اداروں نے امام مسجد سمیت تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تفتیش ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء)حساس اداروں نے شاہدرہ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے امام مسجد سمیت تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے شاہدرہ میں موجود مسجد کے امام طیب سمیت اس کے دو ساتھیوں ڈاکٹر فواد اور یوسف کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔