وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ سعودی عرب سے متعلق بیان دے کر مشکل میں پھنس گئے،وزیراعظم کا اظہار ناراضگی

بدھ 21 جنوری 2015 20:39

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ سعودی عرب سے متعلق بیان دے کر مشکل میں پھنس ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء ) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ سعودی عرب سے متعلق بیان دے کر مشکل میں پھنس گئے ، وزیراعظم محمد نواز شریف کا بیان پر سخت اظہار ناراضگی ۔ ریاض پیرزادہ نے بیان واپس لینے سے انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض پیرزادہ نے گزشتہ روز سعودی عرب سے متعلق بیان دیا تھا کہ جس کے بعد انہیں بیان واپس لینے کو کہا گیا وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بھی ملاقات کی وزیراعظم نے بھی انہیں وزیراعظم ہاؤس بلا لیا تاہم ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وہ بیان تو واپس نہیں لیں گے تاہم وزارت امانت ہے وہ استعفی دینے کیلئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :