آئی سی سی کا ورلڈ کپ کے دوران مشکوک ایکشن والے باؤلرزکیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ

بدھ 21 جنوری 2015 21:50

آئی سی سی کا ورلڈ کپ کے دوران مشکوک ایکشن والے باؤلرزکیخلاف کریک ڈاؤن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران مشکوک ایکشن والے باؤلروں سے کہا ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حامل باؤلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ میں رپورٹ ہونے والے مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حامل باؤلروں کا ٹیسٹ بائیو میکنکس لیبارٹری میں ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا جبکہ عام طور پر آئی سی سی باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں رپورٹ 21دن میں تیار ہوتی ہے، خصوصی طور پرانتظامات کے تحت ورلڈ کپ کے دوران باؤلروں کا تین دن میں ٹیسٹ کروایا جائے گا اور بائیو میکنکس ٹیسٹ رپورٹ بھی تین سے چار دن میں جاری کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :