دھاندلی زدہ حکمران اور ان کی اقرباء پرور ٹیم موجودہ پٹرول بحران کے ذمہ دار ہیں،چوہدری پرویز الہٰی،

پٹرول بحران کی آڑ میں بھی حکومتی وزراء قریبی افراد سے مل کر دہاڑی لگانے کے چکر میں مصروف ہیں، رہنما مسلم لیگ

بدھ 21 جنوری 2015 22:26

دھاندلی زدہ حکمران اور ان کی اقرباء پرور ٹیم موجودہ پٹرول بحران کے ..

اوکا ڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ حکمران اور ان کی اقرباء پرور ٹیم موجودہ پٹرول بحران کے ذمہ دار ہیں،پٹرول بحران کی آڑ میں بھی حکومتی وزراء اپنے قریبی افراد سے مل کر دہاڑی لگانے کے چکر میں مصروف ہیں، حکومت کے پاس کوئی ویژن اور نہ ہی مستقبل کی منصوبہ بندی ہے جس کی وجہ سے بحران پاکستانی قوم کا مقدر بن گئے ہیں۔

حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے اورعوام سڑکوں پر ذلیل وخوارہورہی ہے۔ حکومتی وزراء ایک دوسرے پرذمہ داری ڈال کربری الذمہ ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔پنجاب میں دہی علاقوں میں رہزنی اور چوری کی روک تھام کے لئے پٹرولنگ پوسٹیں بنائی مگر حکمرانوں نے پٹرولنگ فورس کا پٹرول ہی بند کردیا اوراسی طرح ہمارے دور کے عوامی منصوبے خادم اعلیٰ کی سیاست کی نظر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پا کستان کے مرکزی صدر ملک حق نواز سنگلہ، مسلم لیگ ق اوکاڑہ کے راہنماسیدحسنین شاہ گیلانی،ڈاکٹر اظہر چوہدری،محمد علی لکھوی،طلحہ لکھوی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب میاں عمران مسعود،ذوالفقار پپن اور ملک فراز اعوان بھی موجوود تھے ۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت پنجاب میں عرصہ نو سال سے لگاتار اقتدار میں ہے مگر ہر سال معاشی گراف گر رہا ہے کیونکہ خادم اعلی اور اس کی نام نہاد ٹیم کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے ہمارے دور کے تمام عوامی اور فلاحی منصوبے بند کرکے عوام کا نقصان کیا گیا،کارڈیالوجی سینٹر،دہی سطح پر ڈگری کالجزاور دیگر منصوبے اس لئے بند کردیئے ان پر ہمارے دور کی تختی لگی ہوئی تھی،چوہدری پر ویز الہی نے کہا کہ ملک سے پہلے بجلی پھر گیس اور اب پٹرول بھی غائب ہے ۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور پوری قوم دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔اور حکومت نے پوائنٹ سکورنگ کے لئے مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کیا ۔جس کی وجہ سے ملک میں پشاور جیسا سانحہ رونما ہوا