سعودی فنڈنگ: بیان کو’توڑ مروڑ‘ کر پیش کیا گیا، پیرزادہ
بدھ 21 جنوری 2015 23:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے سعودی فنڈنگ کے حوالے سے اپنے بیان کے بعد وزیراعظم کو ایک خط میں کہا ہے کہ ان کے بیان کو 'توڑ مروڑ' کر پیش کیا گیا اور ان کے بیان کا مقصد حکومت کو شرمندہ کرنا نہیں تھا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے پاکستان سمیت مسلم دنیا میں عدم استحکام کی ذمہ داری سعودی فنڈنگ اور امریکن اثرو رسوخ پر ڈالی تھی۔
اسلام آباد میں جناح انسٹیٹیوٹ نامی تھنک ٹینک کی کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی فنڈنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہناتھا کہ 'انہوں نے اپنے والد کو دہشت گردی کی وجہ سے کھویا ہے وہ کیسے کسی کا نام نہ لیں اور فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ نہ کریں'۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے پاکستان پیسوں کی آمد کا سلسلہ بند کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
وفاقی وزیر کے اس بیان کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں وزیراعظم ہاؤس طلب کیا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ان کا بیان میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا، انہوں نے سعودی عرب کا نام نہیں لیا اور نہ ہی ان کا مقصد حکومت کو شرمندہ کرنا تھا۔ تاہم پیرزادہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنا بیان واپس لینے سے معذرت کر لی ہے۔ملاقات کے دوران ریاض پیرزادہ نے وزیراعظم کو جواب بھجوایا کہ ان کی وزارت ایک امانت ہے، وزیراعظم چاہیں تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ وفاقی وزیر نے فوجی عدالتوں پر بھی تنقید کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.