شمالی پنجاب میں آج بارش کی پیشگوئی، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری
جمعرات 22 جنوری 2015 10:48
پشاور/لاہور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری2015ء) خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، موسم کا حال بتانے والوں نے مری گلیات اور شمالی علاقہ جات کے علاوہ بلوچستان کے علاقوں زیارت ، قلعہ عبداللہ ، سنجاوی اور موسیٰ خیل میں برف باری کی نوید سنا رکھی ہے۔ مری میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد سرد ہواؤں کا راج جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھنیرے بادلوں کا راج ہے ، رات گئے شروع ہونے والا ہلکی بارش کا سلسلہ اب تھم چکا ہے ۔
راولپنڈی کے بعض علاقوں میں علی الصبح کہیں رم جھم اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ۔ لاہور میں سرد ہواؤں کے ساتھ موسم خنک ہے ، ہلکے سرمئی بادلوں کی اور سے سورج جھانکنے کی کوشش کر رہا ہے ۔(جاری ہے)
بادلوں کے تیور بتا رہے ہیں کہ رم جھم اور کن من کا سلسلہ کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے ۔ ملتان شہر اور گردونواح میں چھائے کالے بادلوں نے سردی کی شدت بڑھا دی ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع آبر الود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ صوبہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں برف باری کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے ۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد زندگی ٹھٹری رہی ۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 جبکہ قلات میں منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت،قلعہ عبداللہ ، سنجاوی اور موسیٰ خیل میں برف باری کی نوید سنا رکھی ہے ۔ قلات ، ہرنائی اور زیارت میں دو فٹ برف پڑ چکی ہے ۔ ژوب اور ساحلی علاقوں میں ابر کرم برس سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقاما ت پر جبکہ شمالی بلوچستان کوئٹہ ، ژوب ڈویژن ، بنوں ، ڈی آئی خان، ملتان ، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
-
کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.