سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری، مزید مہلت مل گئی

جمعرات 22 جنوری 2015 11:34

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری، مزید مہلت مل گئی

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری2015ء) سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے غیر ملکی خواتین کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے اپریل تک بڑھا دیا ہے۔ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی اقامہ کے علاوہ تمام خدمات کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن کی معیاد پہلے ہی 23 دسمبر 2014ءکو ختم ہو چکی ہے جبکہ اقامہ کی تجدید کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ 21 جنوری کو ختم ہونا تھی۔

(جاری ہے)

محکمہ پاسپورٹ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی خاتون کو فنگر پرنٹ رجسٹریشن اور آئرس سکیننگ کے بغیر اقامہ کی تجدید کی اجازت نہ ہو گی۔ محکمہ کی طرف سے 13 علاقوں میں 35 مراکز قائم کئے ہیں جہاں جا کر رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔ اس کیلئے اقامہ اور پاسپورٹ ساتھ لے جانا ضروری ہے۔ اگر آپ تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کی رجٹریشن ہو چکی ہے یا نہیں تو اس کی معلومات ویب سائٹ www.moi.gov.sa پر E-Services کے بٹن کو کلک کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ویب سائٹ سے معلومات لینے کیلئے اقامہ نمبر درج کرنا ضروری ہو گا۔

متعلقہ عنوان :