سکے سے قائد اعظم کی تصویر غائب

جمعرات 22 جنوری 2015 12:21

سکے سے قائد اعظم کی تصویر غائب

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے پاک چین دوستی کے حوالے سے 20 روپے کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری کیے جانے والے اس سکے پر بابائے قوم کی بجائے پاکستان اور چین کے قومی پرچم بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کا کہنا ہے اس یادگاری سکے کو 31 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔